ابنا: ڈاکٹرلاريجاني نے پانچويں بين الاقوامي فلسطين کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران کي پارليمنٹ ايسے وقت اس کانفرنس کي ميزباني کر رہي ہے کہ جب فلسطين کا موضوع بہت نازک اور حساس مرحلے ميں پہنچ گيا ہےـ
فلسطين کي تحريک انتفاضہ کي حمايت ميں منعقدہ اس کانفرنس ميں پچاس پارليماني وفود اور اسلامي و غير اسلامي ممالک کے دانشور اور مفکرين موجود ہيں ـ سينچر سے شروع ہونے والي اس دو روزہ کانفرنس کا نعرہ ہے فلسطين فلسطينيوں کا ہےـ اس نعرے سے يہ پيغام دينا مقصود ہے کہ فلسطيني کسي وطن کے متلاشي نہيں بلکہ ان کا وطن پوري سرزمين فلسطين ہے-...........
/169